QR CodeQR Code

کراچی میں القدس کانفرنس و افطار ڈنر

9 Apr 2023 15:22

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت القدس کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور حماس کے جوابی حملوں نے خوف کی علامت سمجھے جانے والے غاصب اسرائیل کو بیک فٹ پر کھڑا کردیا ہے، وہ دن دور نہیں کہ جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین اور کشمیر کے مسئلے آج عالم اسلام کی پشت میں استبداد کا خنجر ہے، جس کا حل عالم اسلام کے اتحاد اور اسرائیل کو کرارا جواب دینے میں مضمر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت القدس کانفرنس و افطار ڈنر کا اہتمام آئیکون لان صفورہ چورنگی پر کیا گیا جس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما سید شاہ عالم زیدی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ نثار قلندری، مولانا رضا حیدر، علامہ باقر حسین زیدی، مرکزی تنظیم عزا (ایڈہاک کمیٹی) کے شمس الحسن شمسی، مولانا جعفر علوی، مولانا امین  انصاری، مفتی داؤد، یعقوب شہباز، علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ ملک عباس سمیت دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں شرکائے کانفرنس نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اقتداء میں نماز مغربین ادا کی جبکہ علامہ صادق جعفری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1051376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1051376/1/کراچی-میں-القدس-کانفرنس-افطار-ڈنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com