QR CodeQR Code

آئی ایس او کراچی کے تحت دعوت افطار

7 Apr 2023 16:15

افطار کے شرکاء سے حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی نے خطاب کیا جبکہ مولانا مرزا یوسف حسین کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری اور مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری سمیت دیگر ملی رہنما موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے سالانہ دعوت افطار کا اہتمام آئی آر سی لان کراچی میں کیا گیا۔ دعوت افطار میں علماء اکرام، سابقین،ممبران، محبین و ملی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر حجتہ السلام مولانا غلام عباس رئیسی نے شرکاء سے خطاب کیا جبکہ بزرگ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین کی زیر اقتداء نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، پیام ولایت فاؤنڈیشن کے اسلم علوی، مجلس ذاکرین امامیہ کے علامہ نثار قلندری، امامیہ میڈکس انٹرنیشنل کے ڈاکٹر عارف نقوی اور فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم سمیت سابقین آئی ایس او و علماء و ذاکرین کی بڑی تعداد شریک تھی۔


خبر کا کوڈ: 1051043

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1051043/1/آئی-ایس-او-کراچی-کے-تحت-دعوت-افطار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com