لاہور، عراقی علماء کے وفد کا دورہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ
1 Apr 2023 11:42
وفد کی قیادت مدرسه الامام الحجة (عج) و مدرسه الشھید الصدر (رح) کے مدیر حجة الاسلام و المسلمين علامه سيد حسن الحائری اور حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ السید علی الحسنی کر رہے تھے۔ عراقی علمائے کرام کا کہنا تھا کہ شانداز انتظامات اور تعلیمی ماحول دیکھ کر دل خوش ہو گیا ہے، علامہ سید جواد نقوی یقیناً دین مبین کی بہت خوبصورت انداز میں خدمت کر رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ استاد، مدرسه الامام الحجة (عج) و مدرسه الشھید الصدر (رح) کے مدیر حجة الاسلام و المسلمين علامه سيد حسن الحائری ابن آیت اللہ السید علی الاکبر الحائری اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد و موقع (ویب سائٹ) مدرسۃ الفقاھۃ کے مدیر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ السید علی الحسنی نے لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی کا دورہ کیا اور مدیر جامعہ العروۃ الوثقی استاد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ وفد کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1049924