لاہور، خانہ فرہنگ میں خطاطی کی نمائش
27 Mar 2023 20:22
ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران جعفر روناس اور نامور خطاط قاضی اظہر نے افتتاح کیا، تقریب میں الکوحل اینک آرٹ ورک" کی ابتدائی مہارتوں سے متعلق ورکشاپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبہ کو گفٹ بھی دیئے گئے۔
اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں "قرآن اور رمضان" کے عنوان سے نیشنل کیلیگرافی کی نمائش منعقد ہوئی، جس کا افتتاح ڈی جی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران جعفر روناس اور نامور خطاط قاضی اظہر نے کیا۔ نمائش میں مختلف یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے عادل احمد، مدثر علی زیب، عاطف اقبال قاضی، نادیہ قزلباش، عنبر منیر، زرین رفیع، صائمہ فہد، سارہ جاوید اور محمد وحید نے اپنے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے۔
خبر کا کوڈ: 1049044