کیور پاکستان ویلفیئر کے تحت کراچی میں افطار دسترخوان
24 Mar 2023 21:59
کراچی کے شہریوں کیلئے کیور پاکستان ویلفیئر کی جانب سے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جوہر موڑ گلستان جوہر پر لگائے گئے افطار دسترخوان میں افطار کے وقت گھر نہ پہنچنے والے شہریوں اور مسافروں کو ان کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے روزہ افطار کرایا جاتا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ ماہ مبارک رمضان میں شہر کراچی کی سڑکوں پر روزے داروں کیلئے بڑے پیمانے پر سحری و افطار کے اہتمام کی روایت پر پھر سے عملدرآمد جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر کراچی کی مختلف شاہراہوں و سڑکوں پر سحری و افطار کروانے کا بڑے پیمانے پر اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ مبارک رمضان میں مسلمان رحمتیں، برکتیں اور نیکیاں سمیٹنے کیلئے جہاں عبادتوں میں مصروف ہیں، وہیں کئی افراد روزے داروں کو سحری و افطار کروا کر ثواب حاصل کرنے میں پیش پیش ہیں۔ سحری و افطار کا اہتمام بلاتفریق رنگ و نسل، مکتب و مسلک کیا جاتا ہے۔ کیور پاکستان ویلفیئر کی جانب سے بھی کراچی کے شہریوں کیلئے افطار دسترخوان کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جوہر موڑ گلستان جوہر پر لگائے گئے افطار دسترخوان میں افطار کے وقت گھر نہ پہنچنے والے شہریوں اور مسافروں کو ان کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھتے ہوئے روزہ افطار کرایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1048488