QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے تحت سحری کا انتظام

23 Mar 2023 21:25

نمائش چورنگی پر قائم دستر خوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے جے ڈی سی کے تحت ہزاروں شہریوں کو بلاتفریق سحری و افطاری کرائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ افطاری یا سحری گھر والوں کیلئے لے جانا چاہیں تو اس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس ماہ رمضان کے آغاز میں پہلی رمضان المبارک کی سحری میں گورنے سندھ کامران خان ٹیسوری بھی شریک ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں سحری تقسیم کی۔


اسلام ٹائمز۔ ماہ رمضان شروع ہوگیا ہے، رحمتوں اور برکتوں کے اس ماہ میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کار خیر میں حصہ لے کر برکتوں کے حصول میں اپنا حصہ ڈال سکے۔ کراچی دنیا کے ان بڑے شہروں میں سے ہے جہاں رمضان المبارک میں سب سے زیادہ سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، چھوٹی بڑی تمام فلاحی تنظیمیں پورے ماہ شہر کی مختلف سڑکوں پر روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کرتی ہیں۔ جی ڈی سی فاؤنڈیشن نے افطار کے ساتھ سحری کا بھی منفرد اہتمام گذشتہ کچھ سالوں سے کراچی میں کرنا شروع کیا ہے۔ نمائش چورنگی پر قائم دستر خوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے جے ڈی سی کے تحت ہزاروں شہریوں کو بلاتفریق سحری و افطاری کرائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ افطاری یا سحری گھر والوں کیلئے لے جانا چاہیں تو اس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کے جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ اس ماہ رمضان کے آغاز میں پہلی رمضان المبارک کی سحری میں گورنے سندھ کامران خان ٹیسوری بھی شریک ہوئے اور اپنے ہاتھوں سے شرکاء میں سحری تقسیم کی۔


خبر کا کوڈ: 1048313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1048313/1/جے-ڈی-سی-کے-تحت-سحری-کا-انتظام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com