لاہور، جامعہ عروۃ الوثقی میں ’’وطن کی فکر کر ناداں کانفرنس‘‘ کے مناظر
23 Mar 2023 11:24
ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مملکت پاکستان کے اندر پوری قوم کو کربناک و دردناک حالت کا سامنا ہے، ذلت و رسوائی اس ملت کے دامن گیر ہو چکی ہے اور قوم و حکمران سب ضلالت یعنی درست راستہ اختیار کرنے کے بارے میں حیرت اور تذبذب کا شکار ہیں، قرآن کے مطابق اضل السبیل انہی حیران و متذبذب لوگوں کی راہ ہے۔
اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ نے 20 تا 25 مارچ تک ہفتہ پاکستان منانے اور ملک گیر کانفرنسز بعنوان "وطن کی فکر کر ناداں" منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت جامعہ العروة الوثقیٰ اور جامعہ اُم الکتاب لاہور میں پروقار کانفرنسز کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر سید ہارون علی گیلانی، ڈاکٹر علی وقار قادری، ڈاکٹر سید فہد کاظمی زنجانی، پیر سید محمد شمس الرحمن مشہدی دیگر مکاتب فکر سے اکابرین بھی شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1048227