فورٹ منرو، آئی ایس او ملتان کا سفیران نور ٹور
10 Mar 2023 13:57
یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم امامیہ طلبہ نے سفیران نور تعلیمی تفریحی ٹور میں شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سفیران نور ٹور کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان کے تفریحی مقام فورٹ منرو کی سیاحت کے لیے جانے والے یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم امامیہ طلبہ کے تعلیمی تفریحی ٹور میں مولانا اسد عباس نقوی، سابق ڈویژنل ناٸب صدر جواد مصطفی، مرکزی سینٸیر ناٸب صدر شہریار، سابق امامیہ چیف اسکاٶٹ تنصیر مہدی اور ڈویژنل صدر شبر رضا نے شرکت کی۔ ٹور کے دوران نماز باجماعت، دروس، گروپ ڈسکشنز سمیت تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1045886