QR CodeQR Code

سردار تنویر کا ہنر مند خواتین کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ

9 Mar 2023 13:51

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہماری خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر کامیاب خواتین پروگرام شروع کیا جس سے ہنر مند پڑھی لکھی عورتوں کو با عزت روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم خواتین کی موقع پر مظفرآباد میں ہنر مند کشمیری خواتین کی طرف سے مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ عورت کو اللہ رب العزت نے باوقار بنایا ہے، خواتین کو جو مقام اسلام نے دیا وہ کہیں اور نہیں، آقا دو جہاں نبی کریمﷺ اپنی بیٹی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے، یہ ان کا مقام ہے جو رحمت اللعالمینﷺ نے طے کر دیا ہے۔ ہنر مند خواتین کی بنائی مصنوعات کی فروخت کے لیے لاہور اسلام آباد میں ڈسپلے سنٹرز قائم کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 1045710

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1045710/1/سردار-تنویر-کا-ہنر-مند-خواتین-کی-جانب-سے-لگائے-گئے-مختلف-اسٹالز-معائنہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com