QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں یوم مصطفیٰ (ص)

8 Mar 2023 15:39

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت پروگرام سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عشق رسول (ص) مسلمانوں میں وحدت اور اخوت کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے، تعلیمی اداروں میں نبی (ص) کے عاشقوں کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں اور جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں فرقہ واریت ہے وہ احمق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ و دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے یوم مصطفی (ص) کا انعقاد پارکنگ ایریا گراؤنڈ نزد ایڈمنسٹریشن بلاک میں کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جس میں اساتذہ سمیت طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم مصطفیٰ(ص) کی عظیم الشان تقریب سے مفتی فیصل عزیزی، مولانا محمد حسین رئیسی اور مولانا سید طالب حسین موسوی سمیت آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی نے بھی خطاب کیا جبکہ معروف نعت و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ یوم مصطفیٰ (ص) میں اے پی ایم ایس او، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر طلبہ تنظیموں کے رہنما بھی شریک تھے۔ یوم مصطفی (ص) کے اختتام پر اسٹوڈنٹس ایڈوائزر جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم نے اختتامی کلمات کے زریعہ تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور آئی ایس او جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے سالانہ یوم مصطفی (ص) کے شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1045528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1045528/1/جامعہ-کراچی-میں-یوم-مصطفی-ص

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com