QR CodeQR Code

لاہور، ایم ڈبلیو ایم کی تنظیم سازی اور جشن مولود کعبہ

13 Feb 2023 12:53

لاہور میں یوسی 178 کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف برداری کی تقریب سے خطاب میں صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم عام انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لے گی اور تمام حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام وحدت و اخوت کا فروغ ہے، جس گھر گھر تک پہنچائیں گے اور پاکستانی عوام کو اتحاد کی لڑی میں پروئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے لاہور میں یونین کونسل 178 رحمت ٹاون میں یونٹ کی تنظیم سازی کی گئی اور نئے عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔ اس موقع پر یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کی۔ جبکہ نقی مہدی، نجم عباس خان اور آفتاب علی ہاشمی نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ علی اکبر ہاشمی نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ سید میثیم علی زیدی ایم ڈبلیو ایم کے یونٹ صدر منتخب ہو گئے۔ ان کے ہمراہ ان کی کابینہ میں ایاز حیدری اور اکمل شہزاد سمیت دیگر عہدیداروں نے حلف اُٹھایا۔


خبر کا کوڈ: 1041060

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1041060/1/لاہور-ایم-ڈبلیو-کی-تنظیم-سازی-اور-جشن-مولود-کعبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com