کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس
12 Feb 2023 19:13
نمائش میں 133 مقامی و بین الاقوامی ادارے اور کمپنیز کے نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں 21 غیر ملکی اور 112 ملکی ادارے اور کمپنیز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بحرین، سعودی عرب، قطر، عمان، ترکی، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، پرتگال، امریکہ، کولمبیا، سری لنکا، ملائیشیا، گیمبیا، گنی بسا، ماریشس، مڈغاسکر، سیشلز اور قازقستان سمیت 17 ممالک کے 37 بین الاقوامی وفود نے بھی شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے تحت کثیر القومی مشقوں ’’امن 23‘‘ کے سلسلہ میں ترتیب دیئے گئے پروگرام ’’پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن و کانفرنس‘‘ کا پہلا ایڈیشن کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ نمائش میں 133 مقامی و بین الاقوامی ادارے اور کمپنیز کے نمائش کنندگان نے شرکت کی، جن میں 21 غیر ملکی اور 112 ملکی ادارے اور کمپنیز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بحرین، سعودی عرب، قطر، عمان، ترکی، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، پرتگال، امریکہ، کولمبیا، سری لنکا، ملائیشیا، گیمبیا، گنی بسا، ماریشس، مڈغاسکر، سیشلز اور قازقستان سمیت 17 ممالک کے 37 بین الاقوامی وفود نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی مختلف نشستوں میں وزیر خارجہ بلول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر فیصل سبزواری، مشاہد حسین سید، شیری رحمان اور احسن اقبال سمیت دیگر فوجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1040953