QR CodeQR Code

ایرانی قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ

12 Feb 2023 18:52

تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، کراچی کے کمشنر اقبال میمن اور قطر، کویت، الجزایر انڈونیشیا، جاپان، ویت نام، سری لنکا، جنوبی کوریا، ترکی، عمان، روس اور تهایی لینڈ کے سینئر سفارت کاروں نے شرکت کی


اسلام ٹائمز۔ ایران میں امام خمینیؒ کی قیادت میں آنے والے اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ اور قومی دن کی شاندار تقریب کراچی میں ایران کے قونصل خانے میں منعقد ہوئی، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل سمیت پاکستان کے اعلیٰ حکام اور اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ریحانہ لغاری، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ، کراچی کے کمشنر اقبال میمن اور قطر، کویت، الجزایر انڈونیشیا، جاپان، ویت نام، سری لنکا، جنوبی کوریا، ترکی، عمان، روس اور تهایی لینڈ کے سینئر سفارت کاروں نے شرکت کی۔ تقریب میں کراچی چیمبر آف کامرس کے عہدیداران، علمائے کرام اور شہر کے اکابرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ  سمیت دیگر وزراء نے ایرانی قونصل جنرل کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔


خبر کا کوڈ: 1040949

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1040949/1/ایرانی-قونصلیٹ-کراچی-میں-اسلامی-انقلاب-کی-سالگرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com