QR CodeQR Code

دہہ فجر کی تقریبات

انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر نائیجیرین مظلومین کا اظہار یکجہتی

قم المقدس، جشن انقلاب اسلامی ایران 2023

12 Feb 2023 01:58

حزب اللہ لبنان اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، اسکاوٹس اور علما نے اپنے پرچموں کیساتھ مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل کے نعرے بلند کیے اور شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج تحسین پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران ہزاروں دیہی اور شہری علاقوں میں عظیم الشان ریلیاں منعقد ہوئیں۔ مرکز انقلاب اسلامی قم المقدس میں صبح سویرے شہری اپنے بچوں سمیت جوق در جوق گھروں سے نکلے اور مصلی قدس کے سامنے میدان جانبازان میں اکٹھے ہوئے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور فیملز نے انقلاب اسلامی ایران کو امام آخر الزمان امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر نور کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے اور عالمی استعمار کیخلاف دنیا بھر مظلومین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی ریلی میں شرکت کی۔ حزب اللہ لبنان اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، اسکاوٹس اور علما نے اپنے پرچموں کیساتھ مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل کے نعرے بلند کیے اور شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1040866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1040866/1/انقلاب-اسلامی-کی-سالگرہ-پر-نائیجیرین-مظلومین-کا-اظہار-یکجہتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com