QR CodeQR Code

سرگودہا، مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیراہتمام انقلاب اسلامی کی 44ویں سالگرہ کی تقریب

12 Feb 2023 01:33

خاتم الانبیاء کمپلیکس سرگودھا میں منعقد مبلغین امامیہ کے اس اجتماع میں سرگودھا ریجن کے مخلتف علاقوں سے سینکڑوں علماء و مبلغین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام مبلغین امامیہ کا ریجنل اجتماع سرگودہا میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں انقلاب اسلامی کی حمایت و تائید اور مذہبی قوانین سے متعلق متنازعہ ترامیم پر مذمتی قراردادیں پیش۔ اجتماع میں چنیوٹ، سرگودھا اور خوشاب کے مبلغین امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین نقی ہاشمی نے کہا انقلاب اسلامی کو نہضت انبیاء کا تسلسل قرار دیتے ہوئے انقلاب کے چاہنے والوں کو خود کو اسی نہضت کا حصہ سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ حجت الاسلام والمسلمین نقی ہاشمی نے مزید کہا کہ مختلف انبیاء کی امتوں نے اپنے زمانے میں ایک ہی ہادی کو مشاہدہ کیا اور اسی ایک نبی کا اسوہ ان کے سامنے رہا لیکن ہم نے اس عصر میں متعدد اولیاء الہی کا دور دیکھا اور ان کے اسوہ کا مشاہدہ کیا ہے لہذا ہماری ذمہ داری بھی اسی لحاظ سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا مزید مذہب اہلبیت ع میں صحابیت کا معیار صدق و ایمان کا تمام عمر قائم رہنا ہے، ظالم و فاسق و گناہ گار کے لیے نبی مکرم اسلام کی مصاحبت بے فائدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا مذہب اہلبیت ع میں صحابیت کا موضوع دیگر مسالک سے مختلف ہے۔ انہوں نے مزید کہا قرآن میں دسیوں آیات ایسی ہین جن میں پیغمبر ص کی مصاحبت اختیار کرنے والے بعض افراد کی شدید مذمت وارد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا اگر بعض صحابہ کی اگر مدح و ستائش ہے تو بعض کو کج دل والے کہا گیا ہے۔ خاتم الانبیاء کمپلیکس سرگودھا میں منعقد مبلغین امامیہ کے اس اجتماع میں سرگودھا ریجن کے مخلتف علاقوں سے سینکڑوں علماء و مبلغین نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1040851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1040851/1/سرگودہا-مجلس-علماء-امامیہ-پاکستان-کے-زیراہتمام-انقلاب-اسلامی-کی-44ویں-سالگرہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com