QR CodeQR Code

دہہ فجر کی تقریبات

قم المقدس، جشن انقلاب اسلامی ایران 2023 (2)

12 Feb 2023 00:25

مرکز انقلاب اسلامی قم المقدس میں صبح سویرے شہری اپنے بچوں سمیت جوق در جوق گھروں سے نکلے اور مصلی قدس کے سامنے میدان جانبازان میں اکٹھے ہوئے۔ میدان جانبازان سے صفائیہ میں میدان شہدا تک تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران ہزاروں دیہی اور شہری علاقوں میں عظیم الشان ریلیاں منعقد ہوئیں۔ مرکز انقلاب اسلامی قم المقدس میں صبح سویرے شہری اپنے بچوں سمیت جوق در جوق گھروں سے نکلے اور مصلی قدس کے سامنے میدان جانبازان میں اکٹھے ہوئے۔ میدان جانبازان سے صفائیہ میں میدان شہدا تک تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی۔ لاکھوں کی تعداد میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ قام المقدس میں منعقد ہونیوالی مرکزی ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں گروہوں کی صورت میں آنیوالے قافلوں نے شرکت کی۔ جشن انقلاب اسلامی کے موقع پر امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کرنے، شہدا کی ارواح کیساتھ تجدید عہد اور رہبر انقلاب اسلامی کسیاتھ تجدید بیعت کے لیے آنیوالوں میں طلبہ، علما اور مراجع کرام بھی شامل تھے۔ اسی طرح مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور فیملز نے انقلاب اسلامی ایران کو امام آخر الزمان امام مہدی علیہ السلام کے ظہور پر نور کا مقدمہ قرار دیتے ہوئے اور عالمی استعمار کیخلاف دنیا بھر مظلومین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی ریلی میں شرکت کی۔ حزب اللہ لبنان اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں، اسکاوٹس اور علما نے اپنے پرچموں کیساتھ مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل کے نعرے بلند کیے اور شہدائے قدس شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کو خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 1040847

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1040847/1/قم-المقدس-جشن-انقلاب-اسلامی-ایران-2023-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com