QR CodeQR Code

جامعہ روحانیت استور کی جانب سے کراچی میں تکریم شہداء کانفرنس

11 Feb 2023 17:54

کانفرنس سے ملک کے نامور علمائے کرام جن میں حجۃ السلام و المسلمین مولانا سید حیدر نقوی، حجۃ السلام مولانا کاظم عباس نقوی، حجۃ السلام مولانا اصغر شہیدی، حجۃ السلام مولانا غلام حسین کراروی، حجۃ السلام مولانا ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت استور کراچی کی جانب سے سالانہ تکریم شہدا کانفرنس مسجد و امام بارگاہ وحدت المسلمین گلستان جوہر میں منعقد کی گئی، جس میں گلگت بلتستان کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس سے ملک کے نامور علمائے کرام جن میں حجۃ السلام و المسلمین مولانا سید حیدر نقوی، حجۃ السلام مولانا کاظم عباس نقوی، حجۃ السلام مولانا اصغر شہیدی، حجۃ السلام مولانا غلام حسین کراروی، حجۃ السلام مولانا ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں منقبت خواں شاہد علی شاہد نے  اس موقع پر صدر جامعہ روحانیت استور کراچی ڈاکٹر سید مظفر رضوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج 12 سال بیت گئے لیکن ان شہدا کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، شہداء کے ورثا اج بھی حکام بالا سے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن حکمران اقتدار کے نشے میں چور ہیں انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ آخر میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی لفور قاتلوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔


خبر کا کوڈ: 1040769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1040769/1/جامعہ-روحانیت-استور-کی-جانب-سے-کراچی-میں-تکریم-شہداء-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com