QR CodeQR Code

کراچی میں دعائیہ تقریب

3 Feb 2023 17:30

ایم ڈبلیو ایم کراچی کی جانب سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کا سوال آرمی چیف عاصم منیر سے ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے چہرہ مکمل سامنے آگیا ہے آخر ان دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کب شروع کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے پشاور پولیس لائنز میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی کی نمائش چورنگی پر منعقدہ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم، تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی، بلال غفار، جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، شبر رضا، اہل سنت عالم دین شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم، ایس ڈی پی او جمشید ڈویژن تصدیق وارث شیخ، ایس ایچ او جمشید نوید سومرو سمیت علمائے کرام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور ریاستی اداروں سے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1039341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1039341/1/کراچی-میں-دعائیہ-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com