QR CodeQR Code

آئی ایس او کے مرکزی صدر کی علماء کرام سے ملاقاتیں

1 Feb 2023 20:43

ملاقات کے دوران علامہ سید ناظر عباس تقوی، علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، علامہ سید باقر عباس زیدی، علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ اور علامہ حیدر علی جوادی نے آئی ایس او کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے کراچی اور حیدرآباد میں مختلف علمائے کرام سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق حسن عارف نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے سربراہ مفسر قرآن علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ اور بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران حسن عارف نے علماء کرام سے قومی و ملی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء کرام نے آئی ایس او کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سابق مرکزی صدور علی مہدی، عارف الجانی، اطہر عمران اور آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی بھی ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 1039021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1039021/1/آئی-ایس-او-کے-مرکزی-صدر-کی-علماء-کرام-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com