QR CodeQR Code

اسلام آباد، شیعہ علما کونسل کا ڈویژنل علما کنونشن

29 Jan 2023 11:52

علما کانفرنس سے خطاب میں علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے، اس میں افتراق و انتشار، شدت پسندی اور انتہا پسندی پھیلا کر قوم کے اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچانا بہت بڑا جرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان راولپنڈی کے زیراہتمام ڈویژنل علما کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ علما کانفرنس کی پہلی نشست کی صدارت شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے کی۔ نشست کے اختتام پر علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے، دنیا میں پہلا ملک ہے جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا، اس میں افتراق و انتشار، شدت پسندی اور انتہا پسندی پھیلا کر قوم کے اتحاد و وحدت کو نقصان پہنچانا بہت بڑا جرم ہے، کئی سالوں سے کچھ لوگ اس جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں، مسلمان کو مسلمان بھائی سے لڑانا اور تکفیر و توہین کے فتوے لگانے، قانون کو ہاتھ میں لینے اور اپنا عقیدہ دوسروں پر مسلط کرنے سے اس ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1038350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1038350/1/اسلام-آباد-شیعہ-علما-کونسل-کا-ڈویژنل-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com