QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے تحت کراچی میں فاطمہ زہرا فری ڈائلیسسز سینٹر کا افتتاح

28 Jan 2023 23:46

افتتاح کے موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے فری ڈائیلیسسز کا قیام بہترین عمل ہے، اس سے قبل قائم کئے گئے سینٹرز سے بڑی تعداد میں لوگ مفت میں بہترین علاج کروا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں سولجر بازار فری ڈائلیسسز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ناصر حسین شاہ نے کیا۔ ان کے ساتھ سی ایم او ایسٹ ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا بھی موجود تھی۔ افتتاح کے موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے فری ڈائیلیسسز کا قیام بہترین عمل ہے، اس سے قبل قائم کئے گئے سینٹرز سے بڑی تعداد میں لوگ مفت میں بہترین علاج کروا رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے ظفر عباس اور ان کی ٹیم کی کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔ مہمانان گرامی میں شہزاد میمن، محمد علی شاہ، ڈی جی کے ڈی اے عباس بادامی، ڈاکٹر اسد مراد سونی، عمران شیخ (کباب جی)، فصل حسین بھی شامل تھے۔ آخر میں مولانا منظر الحق تھانوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔


خبر کا کوڈ: 1038298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1038298/1/جے-ڈی-سی-کے-تحت-کراچی-میں-فاطمہ-زہرا-فری-ڈائلیسسز-سینٹر-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com