QR CodeQR Code

اسلام آباد، وزیراعلیٰ جی بی کا دورہ جامعۃ الولایہ

23 Jan 2023 01:06

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے جامعۃ الولایہ کی تاریخی طرز تعمیر کا شاہکار نئی عمارت کا جائزہ بھی لیا اور اس شاندار فن تعمیر کی تعریف کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان نے جامعۃ الولایہ کا دورہ کیا اور وہاں مہتمم جامعہ و چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے جامعۃ الولایہ کی تاریخی طرز تعمیر کا شاہکار نئی عمارت کا جائزہ بھی لیا اور اس شاندار فن تعمیر کی تعریف کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور وزیراعلیٰ کے درمیان اہم قومی سیاسی مسائل اور گلگت بلتستان کے آئینی اور عوامی حقوق کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم، وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان، وزیر تعمیرات وزیر سلیم سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 1037025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1037025/1/اسلام-ا-باد-وزیراعلی-جی-بی-کا-دورہ-جامعۃ-الولایہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com