QR CodeQR Code

گلگت، امامیہ اسکاوٹس کی ایک روزہ ہائیک

18 Jan 2023 04:50

اوشکھنداس سے کبریا مونٹین تک 4 کلو میٹر ہائیک کے دوران نو عمر اسکاوٹس جہاں یخ بستہ ہواوں اور سنگلاخ پہاڑوں میں لطف اندوز ہوئے وہاں سینئرز کی گفتگو اور صحبت سے فیض یاب بھی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن شعبہ اسکاؤٹنگ کے زیراہتمام اسکاوٹ گروپ کے لیے ایک روزہ ہائیک کا انعقاد عمل میں آیا۔ آئی ایس او گلگت شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے منعقد ہونیوالی ہائیک میں مقامی اسکاوٹس نے شرکت کی۔ اوشکھنداس سے کبریا مونٹین تک 4 کلو میٹر ہائیک کے دوران مختلف تنظیمی، فکری، تعلیمی موضوعات پر لیچرز ہوئے اور نماز باجماعت کا اہتمام کیا گیا۔ امامیہ اسکاوٹس کے ایک روزہ پروگرام میں شریک اسکاوٹس کیساتھ آئی ایس او پاکستان گلگت کے ڈویژنل صدر ثاقب علی نے خصوصی خطاب کیا۔ امامیہ اسکاوٹس کیساتھ ہائیک میں آئی ایس او گلگت ڈویژن کے ڈپٹی چیف اسکاوٹ احتشام علی اور آئی ایس او کے سابق سینیرز نے شرکت کی اور اسکاوٹس کیساتھ مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ہائیک میں شریک اسکاوٹس نے وردیاں پہن رکھی تھیں اور پاکستانی پرچموں کیساتھ آئی ایس او کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے، ہاہیک کے دوران صلوات اور نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، نعرہ حیدری، حسینیت زندہ باد اور مردہ باد امریکہ کے نعروں سے فضا گونجتی رہی، نو عمر اسکاوٹس جہاں یخ بستہ ہواوں اور سنگلاخ پہاڑوں میں 4 کلومیٹر ہائیک سے لطف اندوز ہوئے وہاں سینئرز کی گفتگو اور صحبت سے فیض یاب بھی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 1036138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1036138/1/گلگت-امامیہ-اسکاوٹس-کی-ایک-روزہ-ہائیک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com