لاہور، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام جشن میلاد حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا
17 Jan 2023 08:13
قومی مرکز شادمان لاہور میں منعقد ہونیوالی محفل میں مولانا مبارک علی موسوی نے خطاب کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی۔ جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام ولادت باسعادت حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر جشن میلاد جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی پر رونق محفل منعقد ہوئی۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے قومی مرکز شادمان لاہور میں ولادت باسعادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے یوم مادر و عالمی یوم خواتین کے عنوان سے منعقد ہونیوالی محفل سے مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ فصاحت اور مولانا مبارک علی موسوی نے خطاب کیا اور سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر روشنی ڈالی۔ جبکہ محترمہ نسیم زہرا اور محترمہ ندا جعفری نے بھی اپنے مخصوص علمی و ادبی انداز میں فضائل و مناقب جناب سیدہ سلام اللہ علیہا بیان کیے۔ جشن میں نظامت کے فرائض محترمہ عصمت بتول نے انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کے مختلف یونٹس کی بچیوں نے منقبت خوانی کی۔ جشن سعید میں شہر کی معروف شخصیات محترمہ ڈاکٹر رباب، سی ای او سوزوکی مسسز مہدی اور ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا مسسز نقوی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1035959