ٹوبہ ٹیک سنگھ، آئی ایس او کے زیراہتمام جشنِ میلادِ کوثر
17 Jan 2023 07:38
شہزادی کونین، مادرِ حسنینؑ، حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر مسجد خدیجتہؑ الکبرٰی میں جشنِ میلادِ کوثر منایا گیا۔ جشن کا آغاز حدیثِ کِساء سے کیا گیا۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن شہید ابرار حسین یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیرِاہتمام آمدِ شہزادی کونین، مادرِ حسنینؑ، حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کے موقع پر مسجد خدیجتہؑ الکبرٰی میں جشنِ میلادِ کوثر منایا گیا۔ جشن کا آغاز حدیثِ کِساء سے کیا گیا۔ شہر کے معروف منقبت خواں حضرات نے جنابِ سیدہ فاطمتہ الزاہرہ س کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور حجتہ الالسّلام و المسلمین علامہ حسنین رضا عابد آف مشہد مقدس نے خصوصی خطاب کیا۔ جشن کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور نیاز بھی تقسیم کی گئی۔ آئی ایس او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی بابرکت محفل میں نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ آئی ایس او کے کارکنان کی جانب سے مسجد کو بڑی خوبصورتی سے مزین کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1035957