ایس یو سی پاکستان کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں
13 Jan 2023 20:14
گذشتہ 5 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال (سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں (لحاف) اور ہنگامی امدادی سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہو رہی ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی، زہراء اکیڈمی کراچی کے زیراہتمام اور ایس یو سی پاکستان تحصیل دادو، صوبہ سندھ کے زیرانتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں، اب اس مرحلے میں تحصیل دادو میں 300 رضائیاں (لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاران ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔ اس طرح ضلع دادو میں 2,400 رضائیاں (لحاف) متاثرین تک پہنچانے کیلئے رضاکاران شب و روز مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کو آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا سلام اور پیغام بھی پہنچایا جا رہا ہے۔ گذشتہ 5 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال (سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں (لحاف) اور ہنگامی امدادی سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہو رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1035333