QR CodeQR Code

کراچی کے نشتر پارک میں خاتونِ جنت کانفرنس

13 Jan 2023 22:43

کانفرنس سے خطاب معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، تحریک صراط الحسینؑ کے سرپرست اعلیٰ علامہ محمد یسین قادری، مفتی فضل ہمدرد، نامور اینکرپرسن اویس ربانی نے کیا جبکہ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، سرور علی، علامہ جعفر علوی، علامہ جواد حیدر زیدی، فرحت عباس رضوی، سمیت دیگر علماء و ذاکرین شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی کے نشتر پارک سولجر بازار میں خاتونِ جنت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی، تحریک صراط الحسینؑ کے سرپرست اعلیٰ علامہ محمد یسین قادری، اہل سنت عالم دین اور محقق مفتی فضل ہمدرد، نامور اینکرپرسن اویس ربانی نے کیا جبکہ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، سرور علی، علامہ جعفر علوی، علامہ جواد حیدر زیدی، فرحت عباس رضوی، سمیت دیگر علماء و ذاکرین شریک تھے۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض سید سلمان جلالوی نے انجام دیئے جبکہ میر تکلم، رضوان زیدی، سونو مونو سمیت دیگر شعرائے اور منقبت خوانوں نے بارگاہ سیدہ فاطمہ زہرا (س) میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ خاتونِ جنت کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 1035306

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1035306/1/کراچی-کے-نشتر-پارک-میں-خاتون-جنت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com