QR CodeQR Code

یوم ولادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، خانہ فرہنگ راولپنڈی میں تقریب

13 Jan 2023 01:16

تقریب سے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ، منہاج القران کی اسکالر ناہیدہ راجپوت، کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اسکالر محترمہ ایلیس، مرکزی مسؤل تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا، فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ، معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ خاتون جنت، حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران روالپنڈی میں ایک پرنور محفل باعنوان "حضرت فاطمہ (س) کی سیرت کی روشنی میں عصر حاضر میں خواتین کا کردار" منعقد کی گئی، جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والی اسکالرز اور کرسچن کمیونیٹی کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کو دنیا کی تمام خواتین کیلئے نمونہ عمل قرار دیا۔ تقریب سے ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کنیز فاطمہ، منہاج القران کی اسکالر ناہیدہ راجپوت، کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون اسکالر سپیریئر سسٹر اور پرنسپل سینٹ کیتھرین گرلز اسکول اینڈ کالج لال کرتی محترمہ ایلیس، مرکزی مسؤل تعلیم و تبلیغات امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین گل زہرا، فرامرز رحمان زاد ڈی جی خانہ فرہنگ، معصومہ نقوی نے خطاب کیا۔ تقریب میں کرسچن کی مختلف تنظیموں سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کی خواتین، مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1035161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1035161/1/یوم-ولادت-حضرت-فاطمہ-زہرا-س-خانہ-فرہنگ-راولپنڈی-میں-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com