ایم کیو ایم کے دھڑوں کا انضمام
12 Jan 2023 23:18
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور متحدہ کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کیا۔
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تین بڑے دھڑوں میں انضمام کی کوششیں کامیاب ہوگئیں۔ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال ایم کیو ایم کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور متحدہ کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی سمیت رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کیا۔ قبل ازیں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کا بہادرآباد آمد پر شاندار استقبال بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1035144