ایرانی قونصل جنرل کی مزار اقبال پر حاضری
10 Jan 2023 15:48
فاتحہ خوانی کے بعد ایرانی قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں نئے تعینات ہونیوالے قونصل جنرل مہران موحدفر نے لاہورمیں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز شاعرمشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ قونصل جنرل مہران موحدفر نے علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحدفر کے ہمراہ علامہ اقبال کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین بھی تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد ایرانی قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں۔
خبر کا کوڈ: 1034716