QR CodeQR Code

سکھر، معمار ملت اسکاؤٹ کیمپ

5 Jan 2023 05:57

ملک کے مختلف علاقوں سے کیمپ میں شریک اسکاؤٹس نے مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور امامیہ چیف اسکاؤٹ کے ساتھ کیمپ میں شریک علما نے اسکاؤٹس کی بنائی گئی چیزوں کا معائنہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیر اہتمام سکھر میں سالانہ سرمائی مرکزی کیمپ منعقد ہوا۔ معمار ملت کے عنوان سے منعقد ہونیوالے کیمپ میں اسکاؤٹس کو فرسٹ ایڈ، دوسروں کی امداد، ہائیک، صحت کے اصولوں سمیت بنیادی مہارتوں کی تربیت دی گئی۔ ملک کے مختلف علاقوں سے کیمپ میں شریک اسکاؤٹس نے مہارتوں کا مظاہرہ کیا اور امامیہ چیف اسکاؤٹ کے ساتھ کیمپ میں شریک علما نے اسکاؤٹس کی بنائی گئی چیزوں کا معائنہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1033749

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1033749/1/سکھر-معمار-ملت-اسکاؤٹ-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com