تہران میں شہید سردار قاسم سلیمانی کی برسی
4 Jan 2023 00:18
اپنے خطاب میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابوفدک المحمداوی نے فلسطین، لبنان، شام اور یمن کے سلسلے میں شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی نے داعش اور امت اسلامیہ کے دیگر دشمنوں کے مقابلے کے لئے دن رات ایک کردیا تھا، امریکہ کے سابق مجرم صدر، صیہونی دشمن اور ان کے حامی جان لیں کہ انہیں اپنے جرم کی سزا بھگتنا ہوگی اور انہیں چین سے نہیں سونے دیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ استقامتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی تیسری برسی کے موقع پر ایران کے تمام شہروں اور قصبوں میں شاندار اجتماعات منعقد ہوئے۔ دارالحکومت تہران میں بھی گذشتہ رات سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا اور شہید قاسم سلیمانی کے آبائی وطن کرمان میں لاکھوں کا مجمع دیکھنے میں آیا۔ شہید قدس و استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کی یاد میں تہران میں کئی اہم مراکز پر وسیع اور یادگار اجتماعات تشکیل پائے جہاں دسیوں ہزار عقیدت مندوں نے مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی اجتماع تہران کی عیدگاہ مصلائے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ میں انجام پایا، جس میں شہید کے لواحقین اور ایران کی متعدد سیاسی، سماجی اور فوجی شخصیات کے ساتھ ساتھ مزاحمتی محاذ سے وابستہ ممالک کے سو سے زیادہ مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1033532