QR CodeQR Code

شہید سردار قاسم سلیمانی کی برسی، کراچی میں تقریر و نقاشی کا پروگرام

4 Jan 2023 00:02

پروگرام میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کراچی آقائ طالبی نیا تھے جبکہ اس موقع پر علامہ نقی نقوی، ذاکرہ شگفتہ زیدی سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں معروف منقبت خوان شاہد علی شاہد نے بھی شرکت کی اور چھوٹے ننھے منے بچوں کے ساتھ مل کر سلام فرماندہ کا ترانہ پڑھا۔


اسلام ٹائمز۔ عزاخانہ قتیل العبرات کراچی کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی کی برسی کے حوالے سے ایک تقریری و نقاشی کا پروگرام کراچی کی مسجد آئی آر سی میں منعقد کیا گیا، جس میں 3 سال سے لے کر 20 سال تک کے بچوں اور 2.5 سال سے 15 سال تک کے بچوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی میزبان سیدہ نصرت نقوی اور حوریہ جعفری تھی جبکہ پروگرام کے دیگر انتظامات ارمیا جعفری اور سکینہ جعفری نے انجام دیئے۔ سیدہ نصرت نے بتایا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد برسی کے حوالے سے اس سے قبل دو آنلائن پروگرام کئے گئے تھے، یہ تیسرا سالانہ پروگرام ہے جو کیا گیا ہے۔ تقریری مقابلے کے ججز کے فرائض محترمہ عالیہ (مدینتہ العلم اسکول کراچی) اور نقاشی کے مقابلے کے فرائض محترمہ امبر نے انجام دیئے۔ اس مقابلے میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ کراچی آقائ طالبی نیا تھے۔ پروگرام میں علامہ نقی نقوی، ذاکرہ شگفتہ زیدی سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں معروف منقبت خوان شاہد علی شاہد نے بھی شرکت کی اور چھوٹے ننھے منے بچوں کے ساتھ مل کر سلام فرماندہ کا ترانہ پڑھا۔ پروگرام کے آخر میں  اعزازی شیلڈز کے علاوہ پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز اور تبرک تقسیم کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1033528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1033528/1/شہید-سردار-قاسم-سلیمانی-کی-برسی-کراچی-میں-تقریر-نقاشی-کا-پروگرام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com