QR CodeQR Code

ایام فاطمیہ کی مجالس، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی ‏شرکت

26 Dec 2022 00:52

مجلس عزا کے آغاز میں عالمی شہرت یافتہ قاری حسین فردی نے قرآن مجید کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی اور اس کے بعد ‏حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے مجلس سے خطاب کیا۔ محمد رضا طاہری نے حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔


اسلام ٹائمز۔ دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری کے پروگرام کی پہلی مجلس امام ‏خمینی امام بارگاہ میں سنیچر کی رات منعقد ہوئی، جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی۔ مجلس عزا کے آغاز میں عالمی شہرت یافتہ قاری حسین فردی نے قرآن مجید کی کچھ آیتوں کی تلاوت کی اور اس کے بعد ‏حجۃ الاسلام و المسلمین صدیقی نے مجلس سے خطاب کیا۔ محمد رضا طاہری نے حضرت صدیقہ کبریٰ سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے اور نوحہ و مرثیہ پڑھا۔ اس سال کورونا کی وبا میں کمی لیکن میڈیکل پروٹوکولز پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر، حسینیہ ‏امام خمینی میں مجلس کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ممکن نہیں ہے اور یہ پروگرام عزاداروں کی محدود ‏تعداد کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ پروگرام میں بعض شہداء کے محترم اہل خانہ بھی شرکت کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1032001

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1032001/1/ایام-فاطمیہ-کی-مجالس-آیت-اللہ-العظمی-خامنہ-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com