پاکستان میں کرسمس کا تہوار
26 Dec 2022 00:11
کراچی، لاہور، کوئٹہ، بہاول نگر، گوجرہ، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کیک کاٹے گئے اور کرسمس کی نغمے گائے گئے۔ کرسمس ٹری کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو مبارک باد، تحائف اور مٹھائیاں پیش کیں۔
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ ملک بھر میں چرچز میں دعائیہ تقریبات ہوئیں، پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات اور بیماریوں سے تمام انسانیت کی حفاظت کے لئے دعائیں کی گئیں۔ سرکاری سطح پر مختلف وزارتوں اور محکموں میں مسیحی عملے اور ان کی کاؤشوں کے اعتراف میں کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ کراچی، لاہور، کوئٹہ، بہاول نگر، گوجرہ، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کیک کاٹے گئے اور کرسمس کی نغمے گائے گئے۔ کرسمس ٹری کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو مبارک باد، تحائف اور مٹھائیاں پیش کیں۔
خبر کا کوڈ: 1031997