QR CodeQR Code

کراچی میں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس کے قیام کا سنگ بنیاد

18 Dec 2022 19:45

تقریب سے بطور مہمان اعزازی خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کا آغاز اسلامی تعلیمات اور اقدار کے عین مطابق ہے کیونکہ دکھی اور بیمار انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنا ایک افضل ترین عبادت ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں بسنے والے مسلم امہ کے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور دل کھول کر اس پراجیکٹ کی جلد سے جلد تکمیل کے لئے ہاتھ بٹائیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ میڈیکس انٹرنیشنل، باقر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ ٹرسٹ اور زیدی عابد فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی میں یونیورسٹی میڈیکل کمپلیکس (UMC) کے قیام کے سنگِ بنیاد کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بزرگ عالم دین علامہ سید رضی جعفر نقوی، مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، ڈاکٹر سید شبیہ حیدر زیدی، ڈاکٹر حسین مہدی، ڈاکٹر میثم افتخار، ڈاکٹر عارف نقوی، ڈاکٹر علی عمار، مولانا غلام رضا روحانی اور دیگر سینئر ڈاکٹرز کے ساتھ خیرپور کے سینئر سماجی و فلاحی رہنما ایڈووکیٹ سید صغیر حسین زیدی، معروف شخصیت سید نجم الحسن جعفری، سابق سینیٹر مسرور احسن سمیت دیگر قومی و ملی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1030796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1030796/1/کراچی-میں-یونیورسٹی-میڈیکل-کمپلیکس-کے-قیام-کا-سنگ-بنیاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com