QR CodeQR Code

لاہور، آئی ایس او پاکستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس

18 Dec 2022 12:32

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حسن ملک نے کی، سالانہ پروگرام کی بھی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس عاملہ کے شرکاء کی بانی تنظیم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار پر بھی حاضری، فاتحہ خوانی کی۔اجلاس میں طے پایا کہ رواں سال افکار شہید حسینیؒ کی ترویج کیلئے خصوصی مہم پورا سال جاری رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا "سال ترویج افکارِ شہید حسینی" کا پہلا اجلاس عاملہ جامع مسجد شیعہ کشمیریاں اندرون موچی گیٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ڈویژنل مسئولین نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ سید جواد موسوی نے آئی ایس او کی پاکستان میں پچاس سالہ خدمات کو سراہا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر حسن ملک نے کی جبکہ اجلاس میں مرکزی کابینہ اور سالانہ پروگرام کی منظوری دی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 1030743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1030743/1/لاہور-ا-ئی-ایس-او-پاکستان-کی-مجلس-عاملہ-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com