QR CodeQR Code

شہدائے آرمی پبلک اسکول کی برسی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں

17 Dec 2022 22:20

تقریب میں علامہ باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ صادق جعفری، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، ہندو برادری کے رہنما منھوج چوہان، پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب مصطفیٰ سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی ساتویں برسی کے موقع پر نمائش چورنگی پر دعائیہ تقریب اور چراغاں کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کرکے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء وطن کی یاد میں شمع روشن کی۔ اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ باقر عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ شیخ صادق جعفری، جماعت اسلامی کے رہنما اسد اللہ بھٹو، ہندو برادری کے رہنما منھوج چوہان، پاکستان عوامی تحریک کے ثاقب مصطفیٰ سمیت دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1030665

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1030665/1/شہدائے-آرمی-پبلک-اسکول-کی-برسی-پر-دعائیہ-تقریب-اور-چراغاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com