اسلام آباد، آئی ایس او کی مرکزی کابینہ کی ورکشاپ
10 Dec 2022 06:19
ورکشاپ کے شرکا نے جامعۃ الولایاء کا دورہ کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، انہوں نے مرکزی کابینہ سے ولایت فقیہ کے موضوع پر گفتگو کی۔
اسلام ٹائمز۔ ادارہ المہدی ع شعبہ تربیت آئی ایس او پاکستان کی طرف سے مرکزی کابینہ کے لئے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا۔ نئے تنظیمی سال کے آغاز میں نومنتخب مرکزی صدر نے نامزد مرکزی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور سید ثاقب اکبر، سید امتیاز رضوی اور جامعہ کوثر اسلام آباد کے سربراہ علامہ محسن علی نجفی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقاتیں کیں۔ ورکشاپ کے شرکا نے جامعۃ الولایاء سترہ میل اسلام آباد کا دورہ کیا اور حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آئی ایس او کی نامزد مرکزی کابینہ سے ولایت فقیہ کے موضوع پر گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: 1029365