لاہور، جامعہ العروة الوثقیٰ میں سائنس کالج کا افتتاح
6 Dec 2022 11:23
جامعہ العروة الوثقیٰ میں "قومی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار" کے عنوان سے کانفرنس کا بھی انعقاد، ملک بھر سے ہزاروں پروفیشنلز طلاب نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آئیڈیالوجی اور ٹیکنالوجی، ان دونوں علوم میں تناسب متوازن و بامقصد معاشرہ تخلیق کرے گا۔
اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں "ہنرستان رشد" سائنس کالج کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں قومی ترقی میں سائنس و ٹیکنالوجی کے کردار کے عنوان سے کانفرنس کا بھی انعقاد ہوا، جس ملک بھر سے ہزاروں پروفیشنلز طلاب، اساتید، ڈاکٹرز اور انجینئرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے دانشوروں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ: 1028771