آئی ایس او نوابشاہ کا تعمیر وطن کنونشن
5 Dec 2022 18:18
مرکزی نمائندہ ثقلین حیدر نے نومنتخب ڈویژنل صدر سید سیرتِ عباس شاہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر علماء اور سینئر احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نوابشاہ پاکستان کی جانب سے ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ بخاری محلہ شہداد پور میں کنونشن کے موقع پر کارکنان نے کثرت رائے سے سید سیرتِ عباس شاہ کو نیا میر کارواں منتخب کیا۔ آئی ایس او کے مرکزی نمائندہ ثقلین حیدر نے نومنتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر علماء اور سینئر احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تعمیر وطن کنونشن کے موقع پر شہدائے مقاومت کی یاد کو تازہ کرنے اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 1028656