لاہور، بین الاقوامی اسلامی آرٹ فیسٹیول
22 Nov 2022 13:12
کانفرنس کا ہر سیشن وقت پر شروع ہوتا۔ ہر سیشن میں سامعین کی بڑی تعداد آ موجود ہوتی۔ سوال و جواب کی بھی نشست ہوتی۔ نظم و ضبط کا کمال مظاہرہ دیکھنے کو ملتا۔ جیسے جیسے فیسٹیول آگے بڑھتا گیا اس کا لطف دوبالا ہوتا گیا۔ اس فیسٹیول کے انعقاد کی خاص وجہ بین الاقوامی اسلامی آرٹ کا دن تھا۔
اسلام ٹائمز۔ لاہور آرٹس کونسل اور آرٹس کونسل پاکستان کراچی نے بنک آف پنجاب کے تعاون سے چار روزہ بین الاقوامی اسلامی آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ جس میں متعدد اسلامی ملکوں ایران، سعودی عرب، یمن، ترکی کے علاوہ پاکستان کے گوشے گوشے سے سکالرز، دانشور، آرٹسٹوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اسلامی آرٹ پر مختلف حوالوں سے ہر روز کئی کئی سیشن جاری رہے اور ان سیشن میں مندوبین نے اپنے اندر چھپے ہوئے اسلامی آرٹ کے خزانے کو باہر نکالا اور لاہور کی محبت میں رواں ہوئے اسلامی آرٹ کے آفاقی پہلوؤں اور عمیق گہرائیوں پر غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: 1026137