QR CodeQR Code

لاہور، منہاج یونیورسٹی کا سالانہ کانووکیشن

15 Nov 2022 09:16

کانووکیشن میں 1562 گریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔ کانووکیشن میں 57 طلبہ کو گولڈ میڈل،172 کو رول آف آنر اور 62 طلبہ کو میرٹ سکالرشپس دئیے گئے۔ علاوہ ازیں بے مثال تعلیمی کارکردگی پر منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے طلبہ کو ایوارڈز اور ایک لاکھ روپے فی کس انعام دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج یونیورسٹی لاہور کے کانووکیشن 2022 میں مہمان خصوصی صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے بے خوف ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی مجموعی تعداد کا 50 فیصد خواتین ہیں۔ ایسے تعلیمی اداروں کی ضرورت ہے جہاں خواتین کو حصول علم کے مساوی مواقع میسر ہوں اور کوئی انہیں ہراساں نہ کر سکے، ایسا تعلیمی ماحول مہیا کرنے پر میں ڈاکٹر محمد طاہر القاری اور منہاج یونیورسٹی لاہور کی پوری ایڈمنسٹریشن کو مبارکباد دیتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1024680

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1024680/1/لاہور-منہاج-یونیورسٹی-کا-سالانہ-کانووکیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com