QR CodeQR Code

علامہ مقصود ڈومکی کا خیمہ بستی کا دورہ

14 Nov 2022 22:12

دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی روکنے اور نقصانات کے ازالے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی نواز خان کھوسہ کے قریب ضلع جعفر آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور خیمہ بستی میں مقیم لوگوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر مولانا محمد حسین جسکانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی روکنے اور نقصانات کے ازالے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے جو موقف اختیار کیا ہے وہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے آج تک اپنی بساط کے مطابق متاثرین سیلاب کی خدمت میں مصروف عمل ہے، خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوائی کا آغاز ہوچکا ہے کسانوں کو بیج اور کھاد کے سلسلے میں تعاون کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں اور زرعی پیداوار کے ذریعے ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 1024598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1024598/1/علامہ-مقصود-ڈومکی-کا-خیمہ-بستی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com