QR CodeQR Code

کراچی میں آئی ایس او کا تعمیر وطن محبین کنونشن

7 Nov 2022 17:12

ڈویژنل محبین انچارج نے کہا کہ کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی، فکری، ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ کنونشن میں آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی اور جنرل سیکریٹری ظفر حیدر نے خصوصی شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے ششم تا میٹرک کے طلباء کا سالانہ تعمیر وطن محبین کنونشن امام بارگاہ محمدی ڈیرہ ملیر میں منعقد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے سینکڑوں امامیہ طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویژنل محبین انچارج نے کہا کہ کنونشن کے انعقاد کا مقصد طلاب کی تعلیمی، فکری، ثقافتی اور نظریاتی تربیت کے جذبے کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے کارآمد شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ کنونشن کے اختتام پر ہونہار، پوزیشن ہولڈر طلباء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔ کنونشن میں آئی ایس او کراچی کے صدر دیباج عابدی اور جنرل سیکریٹری ظفر حیدر نے خصوصی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1023250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1023250/1/کراچی-میں-آئی-ایس-او-کا-تعمیر-وطن-محبین-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com