مولانا عباس انصاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
6 Nov 2022 16:04
کانفرنس سے محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، علامہ باقر عباس زیدی، اسرار عباسی، بشیر سدوزئی، حافظ امجد، حیدر امام، علامہ وحید یونس، علامہ قاری ادریس، منوج چوہان، اینکر اویس ربانی، ازیہ علی، فرحان علی ایڈوکیٹ، زاہد حسین ایڈوکیٹ، شاہدہ علی، نبیل حسین سمیت سول سوسائٹی اراکین نے خطاب کیا۔
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عظیم حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا اور کشمیر و فلسطین کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور سول سوسائٹی اراکین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس سے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، تحریک اللہ اکبر کے حافظ امجد، معروف قانون دان حیدر امام، میجر عدیل شہید کے والد سید شاہد حسین، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ وحید یونس، علامہ قاری ادریس، ہندو رہنما منوج چوہان، معروف ٹی وی اینکر اویس ربانی، سی ای او فیض ٹی وی نازیہ علی، ہیومن رائٹس کونسل کے صدر جمشید حسین، خاتون سماجی رہنما ریحانہ عزیز، نسرین میمن، دعا فاؤنڈیشن کی صدر دعا زبیر، کشمیری رہنما عباس کشمیری، فرحان علی ایڈوکیٹ، زاہد حسین ایڈوکیٹ، شاہدہ علی، نبیل حسین سمیت سول سوسائٹی اراکین نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حریت کانفرنس کے سابق چیئر مین اور جدوجہد آزادی کشمیر کے علمبردار مولانا عباس انصاری کی کشمیر کی آزادی کے لئے کی جانے والی انتھک محنت اور بہادرانہ جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیر کے عوام اور مولانا عباس انصاری کے اہل خانہ کو ان کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔ کانفرنس کے شرکاء سے سری نگر میں موجود مولانا عباس انصاری کے صاحبزادے سجاد انصاری نے ٹیلی فونک خطاب بھی کیا۔
خبر کا کوڈ: 1023095