QR CodeQR Code

لاہور،جماعت اسلامی یوتھ کنونشن

31 Oct 2022 09:23

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی جی ایچ کیو اور واشنگٹن کا طواف کر کے اقتدار میں آئیں، کسی کو ایوب خان نے مدد دی تو کوئی ضیا الحق، مشرف اور پاشا سے فیض یاب ہوا۔ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں پر مشتمل ان حکمران جماعتوں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ لوگ چیف جسٹس،آرمی چیف اور چیف الیکشن کمشنر اپنی مرضی کا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد سے اقتدار میں آئیں۔


اسلام ٹائمز: مینار پاکستان گراؤنڈ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جرنیلوں نے بار بار آئین کی پامالی کی، غیرت مند قوم پر توشہ خانہ اور خزانے لوٹنے والے لوگوں کو مسلط کیا۔ اسٹیبلشمنٹ اب یہ کام بند کرے، قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، لوگوں کو آزادانہ طریقے سے اپنے نمائندے چننے دیے جائیں، سیاست دانوں کا محاسبہ عوام خود کرلیں گے، جرنیل کشمیر کی آزادی پر توجہ دیں۔ اسٹیبلشمنٹ نے جن لوگوں کو قوم پر مسلط کیا، ان سے یکدم سپورٹ چھین لیں گے تو وہ احتجاج بھی کریں گے اور مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ بھی اپنائیں گے۔ جماعت اسلامی آنیوالے انتخابات میں پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کرے گی۔ ہم نے سٹیٹس کو کو بدلنا ہے اس کے لیے نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوان یونین کونسل کی سطح پر خدمت کمیٹیاں بنائیں، قوم کو بتائیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1021925

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1021925/1/لاہور-جماعت-اسلامی-یوتھ-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com