QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے 25000 ہزار راشن بیگ تیار، پاکستان نیوی کے حوالے کئے جائیں گے

31 Oct 2022 15:11

اپنے پیغام میں سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا ہمارا مشن جاری و ساری ہے، مشکلات کے باوجود یہ کاررواں جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے میں مزید اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان نے متاثرین سیلاب کے لئے پچیس ہزار (25000) مزید راشن بیگ تیار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے بحریہ آڈیٹوریم میں بڑے پیمانے پر راشن کی پیکنگ کی گئی جو پاکستان نیوی کے سپرد کئے جائیں گے، یہ تمام راشن پاکستان نیوی سیلاب سے متاثرہ 25000 خاندانوں میں تقسیم کرے گی۔ اس راشن کی تیاری میں بینک الفلاح نے جے ڈی سی کا ساتھ دیا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ جے ڈی سی ظفر عباس نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا ہمارا مشن جاری و ساری ہے، مشکلات کے باوجود یہ کاررواں جاری رہے گا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور مخیر حضرات کے تعاون سے اس سلسلے میں مزید اضافہ ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 1021176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1021176/1/جے-ڈی-سی-کے-25000-ہزار-راشن-بیگ-تیار-پاکستان-نیوی-حوالے-کئے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com