QR CodeQR Code

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں وحدت بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں کانفرنس

13 Oct 2022 20:46

اسلام ٹائمز: ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس کا کہنا تھا کہ جشن ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ(ص) کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران نے 12 تا 17 ربیع الاول کو "ہفتہ وحدت مذاہب اسلامی" کا نام دیا ہے، اور اس مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیراہتمام "اتحاد بین المسلمین، قرآن کی نگاہ میں" کے عنوان سے میلاد کانفرنس کا انعقاد کا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور کے زیر اہتمام ”اتحاد بین المسلمین قرآن کی نگاہ میں” سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ قونصل جنرل محمد رضا ناظری اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جعفر روناس نے کانفرنس کی میزبانی کی۔ کانفرنس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے زعما، عمائدین اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ افضل حیدری، پیر سید حبیب عرفانی، سید علی رضا نقوی، مفتی شاہد، انجینئر محمد رفیق انجم، علامہ اعجاز حیدری، علامہ محمد حسین گولڑوی، ڈاکٹر سکینہ مہدوی، علامہ پرویز اکبر ساقی نے حضور اکرم(ص) کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 1019093

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/gallery/1019093/1/خانہ-فرہنگ-ایران-لاہور-میں-وحدت-بین-المسلمین-قرا-ن-کی-نگاہ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com