کراچی میں میلاد ریلی، وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت
10 Oct 2022 17:14
میلاد ریلیوں میں جہاں عوام بڑی تعداد میں شریک تھی وہیں میمن مسجد سے نکلنے والی میلاد ریلی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزاء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ 12 ربیع الاول عید میلادالنبیؐ کے موقع پر پاکستان بھر میں جشن و محافل کی تقریبات منعقد کی گئیں اور میلاد ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عوام سمیت حکومتی نمائندوں، سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کراچی میں بھی مختلف مقامات پر میلاد ریلیاں نکالی گئیں اور سبیلیں لگائی گئیں۔ میلاد ریلیوں میں جہاں عوام بڑی تعداد میں شریک تھی وہیں میمن مسجد سے نکلنے والی میلاد ریلی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر حکومتی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے عالم اسلام کو عید میلادالنبی (ص) کی مبارکباد پیش کی۔
خبر کا کوڈ: 1018581